پپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کے کل جمعہ کو بڑی گرفتاری ہونے جارہی ہے
علیم خان کو بڑی گرفتاری کو بیلنس کرنے کے لئے قربانی کا بقرا بنایا گیا
وزیر دفاع پرویز خٹک وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا انہوں نجی ٹی وی
کے پروگرام میں تبصرے کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو حکومت کی جانب سے ڈیل کی گئی تھی لیکن
نواز شریف نے ڈیل کو رد کردیا زرائع کے مطابق نواز شریف سے کہا گیا کے کچھ پیسے جمع کروائے
جس کے بعد رہائی میں پیش رفت ہوسکتی ہے لیکن نواز شریف نے حکومت کی ڈیل کو مسترد کردیا انہوں
نے ایک سوال پر کہا کے شیخ رشید نے یہ کہا کے میں عمران خان سے ملاقات کر کے معلوم کرونگا
کے نواز شریف کی ڈیل کا کیا پیکج طے ہوا ہے
نبیل گبول نے مزید کہا کے شیخ رشید مجھے بتائے کے عمران خان کو کس طرح معلوم ہے کے کونسا
پیکج طے کیا جارہا ہے نبیل گبول نے کہا کے علیم خان کو قربانی کا بقرا بنایا گیا ہے بڑی گرفتاری
کے لئے علیم خان کی گرفتاری اس لئے کی تاکہ بڑی گرفتاری کو بیلنس کیا جاسکے انہوں نے کہا کے
پنجاب اسمبلی پرویز الہی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو بھی گرفتار
کیا جائے گا نیب نے اگر شرجیل میمن کو گرفتار کیا ہے پنجاب میں نواز شریف ،شہباز شریف اور خواجہ
برادران کو گرفتار کیا گیا جمعہ کو بڑی گرفتاریاں ہونے جارہی ہے واضح رہے صوبائی وزیر پی ٹی آئی
رہنما علیم خان کو نیب نے گزشتہ روز پیشی کے دوران گرفتار کر لیا تھا
No comments:
Post a Comment