مغربی ممالک نے آسیہ بی بی کو کرسمس پاکستان سے باہر منانے کی دعوت دی ہے یہی نہیں بلکہ کئی مغربی
ممالک نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے آسیہ بی بی کو کرسمس منانے کے لئے یورپ جانے کی
اجازت دی جائے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے جرمنی،ندرلینڈ
انگلینڈ اور فرانس میں متعلقہ حکام سے بات بھی کی ہے۔
جنہوں نے آسیہ بی بی کو کرسمس منانے کے لئے یورپی یونین ممالک کا سفر کرنے کے لئے حکومتی اجازت
دلوانے کے لئے کہا ہے سیف الملوک کا کہنا تھا کے میں نیدرلینڈ میں پاکستانی سفیر شجات علی راتھوڑ سے
ملاقات کی اور انھیں آسیہ بی بی سے متعلق یورپین ممالک کی خواہش سے آگاہ کیا انکا مذید کہنا تھا کے کچھ
آمریکی حکام نے بھی اسی طرح کی خواہش کا اظہار کیا ہے شجات علی راتھوڑ نے اس بات کی یقین دہانی
کروائی ہے اس معاملے کو جلد از جلد پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیراعظم
عمران خان سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
ایک اطلاع کے مطابق شجات علی راتھوڑ کی اسی ہفتے میں پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بات یہ ممکن ہے
کے وہ اس معاملے کو وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے گے واضح رہے کے توہین رسالت ﷺ کیس
سے بریت کے بعد آسیہ بی بی کو کئی ممالک سے پناہ دینے کی پیشکش ہوئی یاد رہے کے آسیہ بی بی گزشتہ
آٹھ سال سینٹرل جیل ملتان میں قید تھی توہین رسالت کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔
جسکو لاہور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا اور 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی پر لگنے والے تمام
الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا آسیہ بی بی کے خلاف کسی
قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا جسکے بعد انکی پھانسی کی سزا ختم کرتے ہوئے آسیہ بی بی کو رہا
کرنے کا حکم نامہ سپریم کورٹ نے جاری کیا تھا اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب
سے مظاہرے کئے گئے تھے
No comments:
Post a Comment