Sunday, 2 December 2018

مصر کی مشہور اداکارہ کو غیر اخلاقی لباس پہننا مہنگا پڑگیا


مصر کی مشہور اداکارہ اسٹار راعنیہ یوسف کے خلاف غیر اخلاقی لباس پہننے پر عدالت میں کیس داخل کردیا ہے
عالمی میڈیا ادارے کے مطابق مصر کی مشہور اداکارہ راعنیہ یوسف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آخری سیشن میں 
غیر اخلاقی لباس پہنا تھا۔ جس سے اداکارہ راعنیہ یوسف کا پورا جسم نظر آرہا تھا جس پر اداکارہ کو تنقید کا
نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف کیس داخل کردیا۔

اداکارہ کے خلاف کیس داخل کرنے کے بعد ان کی عدالت میں پیشی تھی ،جس میں اداکارا کو وکیل نے کہا تھا
کے راعنیہ یوسف کے لباس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کے یہ اپنے جسم کی نمائش کررہی ہے۔ جو کہ مصر میں 
قانون کے مطابق جرم ہے وکیلوں کے درخواست پر اداکارہ راعنیہ کے خلاف جنسی نمائش اور مصر کے 
قانون توڑنے کے تحت کیس داخل کیا ہے جس پر اداکارہ کو 12جنوری کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

مصر میں جنسی اشتعال انگیزی کی سزا پانچ سال قید ہے، 44 سال کی یہ اداکارہ راعنیہ یوسف کے خلاف جنسی
اشتعال انگیزی کا کیس داخل کرانے والے وکلا عمر عبدالسلام اور سمیر صابری شوبز سٹار کے خلاف کیس داخل 
کرنے میں کافی مشہور ہیں،ان سے کوئی بھی اداکارہ بچ نہیں سکی ہے۔

No comments:

Post a Comment