وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے پہلے 100دن مکمل ہونے پر حکومت کی 100روزا کارکردگی عوام کے سامنے
رکھی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کے دیہاتوں میں غربت کے خاتمے کے لئے منصوبہ
شروع کیا جائے گا۔ جس کے تحت مرغیوں کی افزائش کی مدد سے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کے دیہاتی خاتون کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چزے دیئے جائینگے،اور اس منصوبے کے لئے زیادہ رقم
کی ضرورت نہیں ہےاس منصوبے کا تجربہ کیا جاچکا ہے اور اس کے تحت جب ہم انجیکشن لگا کر خواتین کی مدد کرینگے
تو ان کو زیادہ پروٹین بھی ملے گا، جبکہ فروخت کے لئے مرغیاں اور انڈے بھی ہونگے۔
For the colonised minds when desis talk about chickens combating poverty they get mocked, but when "walaitis" talk about desi chicken and poverty it's brilliance! https://t.co/bjvQQIVoRv— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2018
وزیراعظم عمران خان نے کے اس بیان پر عمران خان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے عمران
خان کوشیخ چلی بھی کہا گیا اس تنقید کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکرو
سافٹ کے بانی بل گیٹس کی مثال دی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کے جب ہم
مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہیں لیکن دیسی مرغیوں
کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ولائٹی کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کے اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پسی ماندہ ممالک سے غربت کے خاتمے کے لئے
ایک لاکھ چوزہ دئے تھے بل گیٹس کا کہنا تھا کے کسی ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پولٹری کا بزنس بہت ہی آسان
اور جلد نتائج والا بزنس ہیں۔
No comments:
Post a Comment