Tuesday 11 April 2017

What is The Perfect Age To Marry

What is The Perfect Age To Marry

شادی کے لئے بہترین عمر کون سی ہے

اگر ہمارے ہاں لڑکوں کی اچھی نوکری ہو اور  اچھی کمائی شروع کردے تو جلد شادی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا  
جاتا ہے اور لڑکی بالغ ہوجائے تو اسے تعلیم بھی مکمل  نہیں کرنے دی جاتی۔ اور پھر ایک اچھا رشتہ کے انتظار لگا رہتا 
ہے اور جیسے ہی کوئی اچھا رشتہ مل جائے تو فورا اس کی شادی کردی جاتی ہے۔

لیکن اب سائنس نے بتا دیا ہے کہ شادی کیلئے بہترین عمر کون سی ہے۔ ایوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر نکلوس ایچ وو لفنگر 
نے اس تحقیق کے بعد یہ بتایا ہے کہ لوگوں کو 26سے 30سال کی عمر کے درمیان شادی کرنی چاہیئے۔

اگرچہ اس ریسرچ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن وہ افراد بھی بہت ہی زیادہ پریشان ہوئے ہوں گے 
جو جلد شادی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 26سے 30سال کی عمر کے درمیان  
شادی کرتے ہیں ان میں اکثر طلاق کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

پروفیسر وولفنگر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ،،30سال کی عمر سے پہلے شادی کرنے والے افراد میں طلاق کے امکانا ت 
اتنے ہی ہوتے ہیں جتنی کم عمر میں ان کی شادی ہوتی ہے۔ جبکہ وہ لوگ جو شادی کیلئے 30سال کی عمر ہونے کا انتظار   
کرتے ہیں ان میں شادی شدہ زندگی کو اچھی طرح نبھانے کی صلاحیت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ پروفیسر کے مطابق اس کی  
وجہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص 30سال یا س سے زیادہ عمر کا ہوجاتا ہے تو اس کی سمجھداری میں بھی اضافی ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق انسٹیٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 30سال کی عمر کے  
بعد شادی کرنے والے افراد کے اقتصادی حالات بھی بہتر ہوتے ہیں۔۔

No comments:

Post a Comment