Monday 3 April 2017

اگر ازدواجی زندگی میں یہ ایک چیز ہوجائے تو فوری تعلق ختم کردو ماہر نفسیات کا مشورہ

sex problems

اگر ازدواجی زندگی میں یہ ایک چیز ہوجائے تو فوری تعلق ختم کردو معروف ماہر نفسیات نے ایسا مشورہ
دے دیا کہ بہت سے نوجوانوں کو پریشان کردیا۔۔


بعض لوگوں کا ازدواجی تعلق بسا اوقات انتہائی تلخ ہوجاتا ہے اور وہ علیحدگی کے پہلو پر غور کرنےلگتے
ہیں۔ ایسےمیں ایک سوال اٹھتا ہے کہ ازدواجی زندگی میں وہ کون سا نکتہ ہوتا ہے جب آدمی کو شریک حیات
سے علیحدگی کا فیصلہ کرلینا چاہیئےَ۔۔

اب ایک ماہرنے اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دے دیا ہے۔ کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو اکثر مردوں کی
شادیاں ٹوٹ جائیں۔ بلکہ اکثر ٹوٹتی ہی رہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ازدواجی تعلق کے ماہر جیمز پریس کا کہنا ہے کہ۔ جب کوئی راہ میں آتے جاتے
تانک جھانک کرے اور اس کے زہن میں آنے لگے کہ اسے اس اجنبی مرد یا عورت کے ساتھ تعلق قائم کرلینا چاہیئے۔ تو 
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب اسے اپنے شریک حیات سے علیحدگی کا فیصلہ کرلینا چاہیئے۔

جیمز پریس نے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ،،اگر آپ کسی سلیبرٹی،اداکار،اداکارہ وغیرہ کی طرف 
جنسی رغبت رکھتے ہیں تو یہ اور بات ہے لیکن اگر آپ کی نظریں ہر وقت اپنے شریک حیات کی بجائے دوسروں پر پڑنے
لگیں تو آپ کو خود سے لازمی پوچھنا چاہیئے، کہ ایسا کیوں ہے؟ 

جب آپ اپنے غیر شادی شدہ دوستوں کی آزادانہ سر گرمیوں سے حسد کرنے لگیں اور آپ کو لگنے لگے کہ آپ کی زندگی 
میں ٹہراو آگیا ہے،اس میں کچھ نیا باقی نہیں رہا تو آپ کو اپنی موجودہ ازدواجی صورتحال پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔

مذکورہ تمام علامتیں آپ کے ازدواجی تعلق میں بڑی خرابی کی نشاندہی کرتی ہیں۔۔

No comments:

Post a Comment