Sunday, 9 May 2021

Saudi Arabia Ready To Invest In CPEC Projects In Pakistan

pakistan dame

کیا سعودی عرب پاکستان میں ڈیم بنانے جا رہا ہے اور کتنی رقم اس کے لئے سعودی عرب نے پاکستان کو دے دی ہے اور کیوں اب سعودی عرب کا جھکاؤ امریکہ کی بجائے پاکستان کی طرف ہوتا جا رہا ہےاسی پر آج بات کریں گے ۔

عمران خان کل سعودی عرب پہنچے جہاں سعودی ولی عہد نے خود عمران خان کا استقبال کرنے پہنچے استقبال کی ویڈیوز نے  سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے عمران خان جہاز سے اتر رہے اور بشرا بی بی بھی ان کے ساتھ ہیں سعودی ولی عہدجھک کر خود بشرابی بی کو سلام کرتے ہیں عمران خان کا یہ تین روزہ دورہ ہے کہا جارہا تھا کہ عمران خان پہلے عمرہ ادا کریں گے سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے لیکن اس بار پہلے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی گئی ہے جو کہ پچھلی دفعہ بھی عمران خان پہلے عمرہ ادا کرنے چلے گئے تھے اور سعودی ولی عہد اسی لئے ائر پورٹ پر نہیں آئےاور لوگوں نے یہ ایشو بنا لیا کہ سعودی ولی عہد نے عمران خان کا استقبال نہیں کیا کیونکہ اگر سعودی ولی عہد ائرپورٹ پر آتے تو سب سے  پہلے ان کے ساتھ میٹنگ ہوتی ۔ اس لئے آج عمران خان پہلے سعودی ولی عہد سے ملے ہیں ملاقات کے دوران بہت سے معاہدے طے پائے ہیں منصوبہ جو عمران خان نے شروع کیا تھا اب یہ سعودی عرب میں بھی شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ تجارت دفاع سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی ہے اس کے علاوسی پیک  سے متعلق بھی ایک خوشخبری ہے وہ بھی آپ کو بتائیں گے کیونکہ سعودی عرب اب  پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے رہا ہے پہلے سعودی عرب اور یو اے ای دونوں  پاکستان پر پریشرڈال رہے تھے کہ ان کا قرض واپس کیا جائے پر جیسے ہی  امریکہ کی نئی قیادت نے یو اے ای اور سعودی عرب پر اسلحے کی پابندی لگا دی تو سعودی عرب کے ہوش کچھ ٹھکانے آئے اس کے بعد سعودی قیادت کے رویے میں کچھ تبدیلی آئی اور پاکستان آخری قسط سعودی عرب کو واپس کرنے ہی والا تھا تو سعودی عرب نے یہ لینے سے انکار کر دیا اور کہا کے پاکستان جب چاہے ہمیں یہ قرض واپس کر سکتا ہے۔ 

یہ وجہ تھی کے عمران خان کی سعودی عرب سے ناراض تھے کہ سعودی عرب ہم پر پریشر ڈال رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کورلم پورسمیٹ میں عمران خان پر پریشر ڈال چکا تھا جس وجہ سے عمران خان کو اس سمٹ پر جانا کینسل کرنا پڑا لیکن اب دوبارہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں سعودی عرب اب ڈیم بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرنے جارہا ہے پاکستان کو اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ ہے ڈیم ، کیونکہ ڈیم سے ہی پاکستان اپنی زمینوں کو سیراب کر سکتا ہے اور سستی بجلی پیدا کرکے اسے اپنی اکنامی کو مضبوط کر سکتا ہے اس لیے اب پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیم بنانے پر بھی زور دے رہی ہے اور بہت سے ہائیڈرو پاور منصوبے بھی شروع ہو چکے ہیں جس سے عوام کو سستی بجلی ملے گی اب سعودی عرب نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت پانچ سو ملین ڈالرز کی رقم مختص کی ہے جو آبی وسائل کی ترقی اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے خرچ کئے جائیں گے۔

 اب اس سے زیادہ بڑی خبر ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس خطے کی ترقی کے لئے سی پیک پر بھی بات کی ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں یعنی کہ عمران خان سعودی عرب کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں سعودی عرب سی پیک  کے لیے ایک اہم ملک ثابت ہو سکتا ہے اور ایک بڑی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں لا سکتا ہے اس لیے عمران خان نے سعودی عرب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی  ہے اس کے علاوہ سعودی عرب دس ارب ڈالرز کی آئل ریفائنری بھی گوادر میں لگائے گا جس سے تیل پاکستان اپنے ہی ملک میں ریفائن کرے گا ۔ ابھی اس  منصوبے کے تحت چین تک پائپ لائن بچھائی جائے گی اور بعد میں ایک اورآئل ریفائنری بھی تعمیر ہوگی اور اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی،  اور گوادر سے آئل ریفائنری ہو کر پھر چائنہ تک جائے گا اسی لیے سعودی عرب کا سی پیک میں شامل ہونا ضروری ہے کیونکہ سعودی عرب کی آرامکو کمپنی کو اس میں وسیع تجربہ ہے اس سے ہٹ کر سعودی عرب اینرجی میں بھی  پاکستان کو سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروا دی ہے پاکستان اس خطے میں ایک بڑا مقام حاصل کرتا جا رہا ہے گوادر پورٹ آنے والے وقت میں اس پورے خطے کو جوڑدیں گے جس سے سینٹرل ایشیا پھر روس ترکی جیسے ممالک بھی گوادر سے جوڑ جائیں گے اور گوادر کی روشنی اس پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ 
 

No comments:

Post a Comment