ایمازون نے پاکستان کو باقاعدہ سیلر لسٹ میں شامل کر لیا مشہورامریکی آن لائن سٹور ایمازون نے پاکستان کو باقاعدہ سیلر لسٹ میں شامل کرنے کے لئے رجسٹریشن کر لی ہے
میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی بڑی آن لائن مارکیٹ میں شامل ہونے والی آمریکی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس مارکیٹ میں داخلے کے لیے منظوری دے دی ہے مشہور پاکستانی ای کامرس کمپنی ایکسٹریم کامرس کے سی او سنی علی نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان
ایمازون کے آفیشل سیلر ممالک کی فہرست میں نظر آنے لگے گا جس کے بعد پاکستانی پاسپورٹ اور آئی ڈیز پر ایمازون کے اکاؤنٹ بنائے جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایمازون پاکستانی آئی ڈیز اور پاسپورٹ کے حامل افراد کو بطور سیلر رجسٹرڈ نہیں کرتا تھا مقامی سطح سے تعلق رکھنے والے افراد ایمازون کے اکاؤنٹ کے لئے لیے دیگر ممالک میں رہنے والے افراد کو بھاری رقوم کے بدلے اکاؤنٹس اور رجسٹریشن کروانے پر مجبور تھے اگر ہمایمازون نے واقعی پاکستان کو ذیل ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ پاکستانی نوجوانوں اور پاکستانی کاروباری طبقے کے لیے یقینا ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے
No comments:
Post a Comment