Tuesday, 31 March 2020

حرم شریف میں طواف کی اجازت دے دی گئی

khana kaaba


ریاض: حرم شریف کے مطاف کے حصے میں طواف کا سسلہ پھر شروع کرنے کی اجازت دے
دی گئی۔ حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ پھر شروع کرنے کی اجازت دے 
گئی جس میں خاص لوگوں کو طواف کرنے کی اجازت ہوگی۔

طواف کے دوران خانہ کعبہ کے آس پاس حفاظتی اقدامات کئے گئے ہے اور زائرین کو کعبہ کے 
قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کے کوروناوائرس کو روکنے کے لئے سعودی حکومت ۲۳مارچ 
سے ۲۱ دنوں تک کے لئے جزوی کرفیو کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کے سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ساری مسجدیں خاص طور پر مسجدالحرام
اور مسجد نبوی کے اندرونی اور باہری حصے کو پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر
مکمل پاپندی عائد کی تھی۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس وائرس سے کے لئے خانہ کعبہ کے چارو طرف اسپرے کے لئے مطالف 
خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روکا تھا جس کے بعد مطاف کے زائرین کے لئے کھول دیا اور 
لوگوں کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ۱۴۵۳ ہے اور اس وائرس سے مرنے والوں 
کی تعداد ۸ ہوگئی ہے۔

No comments:

Post a Comment