دی لیجینڈ آف مولاجٹ کا پہلا ٹریلر پیش کردیا گیا ہے اور یہ ٹریلر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور کافی عرصے
سے لوگ اس فلم کے منتظر تھے کیونکہ اس میں فواد خان اور ماہرہ خان پہلی بار اس فلم میں اکھٹے کام کررہے ہے
جبکہ فلم وار جیسی کامیاب مووی کے ڈائریکٹر کا نام بھی لوگوں کے لئے اشتیاق کا سبب بنا۔
اس فلم کے ٹریلر میں لوگوں کی امید کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے کیونکہ دیکھنے میں کسی کو بھی پاکستانی ٹریلر نہیں
لگ رہا بلکہ یہ ٹریلر کسی ہالی ووڈ کا ٹریلر لگ رہا ہے مووی کےٹریلر کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی
بہت زیادہ سراہا گیا ہے بھارت سے بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے فلم دی لیجینڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر
تعریفوں کے پہاڑ کھڑے کردئے ہیں۔
Fawad this looks amazing!!!! Congratulations and am sure it will be a massive success!!! 💪😎😎❤️🔥 https://t.co/TOHf0uOxJn— Karan Johar (@karanjohar) December 22, 2018
مشہور اور معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے فواد خان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی یہ فلم بہت زیادہ کامیاب ثابت
ہوگی ایک اور معروف ڈائریکٹر انوریک کشوک نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کے مولا جٹ کی واپسی اور اس بار
فواد خان ہے معروف اداکار سدہات ملوترا جو کے فواد خان کے ساتھ کپور اینڈ سن فلم میں کام کر چکے ہیں انہوں نے
ٹوئٹ کیا اور کہا کے بہت ہی زبردست ٹریلر ہے میں تو ہمیشہ سے فواد خان اور ماہرہ خان کا مداہ ہوں لیکن اب اس
میں ہمیمہ ملک اور ہمزہ علی عباسی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
فلم کے شائقین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا یہ فلم اس سال عیدالفطر پر پاکستان اور دنیا بھر کے سینما میں ریلیز
کی جائے گی
Good and Nice Work...Keep it Up
ReplyDelete