Thursday 20 December 2018

The Multan Consortium led by Ali Tareen has won the Franchise rights for the sixth Team

ali treen

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم کو
خرید لیا علی ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے یہ ٹیم جنوبی پنجاب کے لئے ایک تحفہ ہے انہوں
نے کہا اس ٹیم کا نام مشاورت سے رکھے گے اگر قانون نے اجازت دی تو اس ٹیم کا نام ملتان سلطان رکھنے میں 
کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کرینگے علی ترین کا کہنا تھا کے پی ایس ایل میں پھر ایک
بار پنجاب ٹیموں کی جوڑی کھیلی گی ہم پنجاب کے کونے کونے سے ٹیلنٹ سامنے لانے کی کوشش کرینگے
انہوں نےچیرمین کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور انہوں نے کہا کے کے احسان نے جو خدمات آئی سی سی
کو دی ہے اسی طرح پی سی بی کو بھی دینے کی کوشش کرے۔


علی ترین نے کہا کے پی ایس ایل میں دو ٹیمیں ہونی چاہیئے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کاموقع ملے
علی ترین کا مزید کہنا تھا کے وہ خواتین کا بھی پی ایس ایل کروانا چاہتے ہے واضح رہے کے پی ایس ایل کی چھٹی
ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی تھی جس میں علی ترین کامیاب ٹہرے اور اسی طرح انہوں نے سات سال کے لئے
چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلئے پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چھٹی کی ٹیم سات
سال کے لئے قیمت پانچ ایشاریہ ایکس ملین ڈالر سالانہ رکھی گئی ہے۔

تاہم علی ترین نے اس سے بھی زیادہ بولی لگائی اور پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73 کروڑ روپوں میں فروخت ہوئی
ہے اس سے قبل گزشتہ روز علی ترین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا تھا کے بولی جمع کروادی گئی
ہے اور پوری کوشش رہے گی کے ٹیم کو جنوبی پنجاب میں ہی رکھا جائے گا۔


No comments:

Post a Comment