Tuesday, 7 August 2018

کارکردگی میں بہتری کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیئے:انضمام الحق

inzimam ul haq



منگل 7اگست2018:چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کے کارکردگی میں بہتری کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا 
چاہیئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے بتایا کے ورلڈ کپ 1992کے سیمی فائنل اور فائنل میں میری دونوں اننگز میں 
مجھے اعتماد تھا ۔جو میرے کیریئر میں میرے ساتھ اچھا رہا تھا میگا ایونٹ میں کامیابی نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ 
دیا۔اور کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر کھیل کے ساتھ دلچسپی رکھتا ہے تو اس کھیل دور نہیں جا سکتا۔ جب میں ریٹائر ہوا تو 
مجھے کرکٹ سے دور جانا پڑا اور مجھے دکھ ہوا تھا۔

کچھ وقت دیگر کاموں میں مصروف تھا لیکن دل کرکٹ کی طرف تھا۔ انضمام الحق نے مزید بتایا کے ایک سال تک افغانستان 
کرکٹ کے لئے کوچنگ کا موقع ملا ۔ جس کے بعد پی سی بی کے ساتھ چیف سلیکٹر لگ گیا۔دونوں کام مختلف ہیں جس میں  
دوونوں زمہ داریاں نبھاتے ہوئے مزہ آیا۔ اور کہا کے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کرنے کا تجربہ بھترین رہا۔ چیئمپنز ٹرافی 
میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی۔ اور مزید کارکردگی میں بہتری کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment