اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہے۔ ان کے خلاف پلانز کئے جارہے
ہیں۔ اور کہا کہ نواز شریف ہر دفعہ وزیراعظم ہونگے۔کوئی روک سکتا ہے تو روک کر دکھائے۔
وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی جی آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنا ایک بیان ریکارڈ کرایا اور سوالوں کے جواب دئے۔ اپنے
والد، اپنے چاچا اور بھائیوں کی پیشی کے بعد آج وہ بھی جی آئی ٹی کے سامنے پیش تھی۔ اور کہا کہ میں نے آج یہ قرض
پورا کرلیا۔ جو کہ مجھ پر واجب بھی نہیں تھا۔
اور یہ کہا کہ مجھے جی آئی ٹی سے جواب چاہیئے کہ ہم پر الزام کیا ہے۔ لیکن ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔
دنیا کی یہ پہلی جی آئی ٹی ہے، مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ تیسری دفعہ ملک کے
وزیراعظم بنے ہے، 70,60 اور 80 کے دہائی میں خاندان کے بزنس کے متعلق سوال کیا، جب کہ کسی بھی خاندان کا ذاتی
کاروبار کا سوال پچھنا غلط عمل ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کا پیسا نہیں کھایا عوام کا ایک روپیہ بھی ہماری طرف
نہیں۔
No comments:
Post a Comment