Saturday 1 July 2017

اس مشکل وقت میں قطرکو تنہا نہیں چھوڑے گے: ترکی صدر طیب اردگان

turkey  president image.jpg

قطر سفارتی بائیکاٹ کسی بھی حال میں برداشت نہیں ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اس 
مشکل وقت میں قطر کے ساتھ  کھڑے ہیں۔ اور یہ کہ ملک کو ہر قسم کی مدد دینے کے لئے انکار نہیں کریں گے۔

ترکی کے صدر نے سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کو کہا ہے کہ یہ بحران ختم کرنے کے لئے مذاکرات
کا راستہ اختیار کرے، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر عرب منطقہ میں آنے والے سفارتی بحران پر
اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی اس مشکل وقت میں قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ترکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو سوچ سمجھ کے ساتھ کام لینا چاہیئے کیونکہ عرب منطقہ میں سفارتی بحران سے
نہ ہی سعودی عرب نہ ہی مصر اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کو کسی قسم کا منافع دے سکتا ہے۔

ترکی صدر رجب طیب اردگان نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر کو اس بات پر ذور دیا کہ قطر کے ساتھ 
سفارتی بحران ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے کیونکہ سفارتی بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

No comments:

Post a Comment