Tuesday 27 June 2017

ایک مصری انجینئر نے آگ اور کرنٹ سے محفوظ رہنے کے لئے ایک نیا نظام تیار کیا ہے

paris france in night picture

پیرس: ایک مصری انجینئر نے عمارتوں میں بجلی کی بچت کے لئے ایک غیر روایتی طریقہ تیار کیا ہے۔ جس کو
دنیا میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فرانس میں رہنے والے مصری ماہر طارق شعبان نے 4 دفعہ گھر پر اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جو ایک محفوظ اور 
سولو طریقہ ہے۔ مصری عسکری  پیداوار سے متعلقہ ایک کمپنی بینھا گروپ اب اس نظام کا غور سے جائزا لے رہے 
ہیں۔ طارق شعبان کو عمارتوں کے لئے محفوظ بجلی سسٹم کا پیٹنٹ(پراپرٹی کے حقوق) بھی ملا ہے۔ 

اپریل 2017 میں اس ایجاد پر سویزرلینڈ میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔ طارق شعبان کا کہنا ہے کہ  یہ نظام
بجلی کی بچت کا بہت اچھا ہے۔ آگ اور کرنٹ لگنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔اور کٹی ہوئی بجلی کی تار پر پانی گرا ہوا
ہو یا بجلی کی تار جسم کے کسی حصے سے چھو بھی جائے تو جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

طارق شعبان نے مزید کیا کہ یہ سسٹم 220 وولٹ کو 14 وولٹ میں تبدیل کرسکتا ہے، اور روشنی پر بھی کوئی فرق نہیں
پڑتا۔ یہ سسٹم چار دفعہ گھر پر آزمایا ہوا ہے یہ نظام بجلی کی قلت والے ملکوں کے لئے ایک زبردست ایجاد ہوسکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment