Wednesday 21 June 2017

عید آنے سے قبل ہی گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

goat picture

کراچی: رمضان المبارک میں فروٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب عید آنے سے قبل ہی گوشت مافیا نے
ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بغیر ہڈی والا بڑے جانور کا گوشت فی کلو 40 روپے کے اضافے کے ساتھ 500 میں اضافہ
کر کے 540 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔ اور ہڈی والا گوشت 400 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں کر دیا ہے
 گوشت مافیا نے بکرے کا گوشت فی کلو قیمت پر 50 روپے اضافہ کرنے کے بعد اب 750 کے بجائے۔800
روپے فی کلو کر دیا ہے۔

گوشت مافیا کا کہنا ہے کہ زندہ جانور کی اسمگلنگ کے سبب گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اور عید کے دنوں 
میں گائے اور بکرے کے گوشت میں اضافہ کا رحجان ہوتا ہے۔ اس لئےقیمتون میں اضافہ کرنے کی وجہ مجبوری ہے۔

یہاں شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت مافیا نے شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہیں
پرانتظامیہ خاموش تماشا دیکھ رہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment