Sunday 18 June 2017

پاکستان کا بھارت کو 339 کا ہدف : چیمپیئنز ٹرافی فائنل

pakstani team icc champion trophy

لندن: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا کھیل پیش کرتے ہوئے 339رنز کا ہدف 
بھارت کو دیا۔ لندن کے گینگشن اوول گراونڈ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کھولی نے ٹاس جیت کر گرین شرٹ کو 
پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

اظہرعلی اور فخرالزمان نے شاندار بیٹنگ کی شروعات کری۔ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی،کھیل کے چھوتے اوور کی 
بال پر فخرالزمان کو قیمتی چانس ملا۔ پاکستان کے اوپنر بیسٹمین 128 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ اظہر علی کی گری۔
اظہر علی نے 71گیندوں میں 59رنز بنائے۔ اور فخر الزمان نے شاندار بیٹنگ کرکے اپنے کیرئیر کی پہلی سینچری انڈیا
کے خلاف بنائی۔ فخر الزمان نے 92گیندوں میں 2 چھکے اور 12 چوکے مارے۔

فخر الزمان 114 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ میچ کے 40اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 247 تھا۔ جس میں پاکستان کی 
تیسری وکٹ گری۔شعیب ملک12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،حفیظ 50 رنزوں کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اسی طرح پاکستان نے
بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 339 رنزوں کا ہدف دیا ۔

No comments:

Post a Comment