سنیپ چاٹ,مسینجر اور واٹس ایپ کے بعد جس ایپس کو دنیا بھر میں مسیجنگ کیلئے سب سے زیادہ استعمال
کیا جاتا ہے وہ وائبر ہے جس کو استعمال کرنیوالوں کی تعداد 80کروڑ سے زائد ہے پاکستان میں بھی اسے
کافی استعمال کیا جاتا ہے اور ان صارفین کیلئے اس ایپ میں میں وہ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جو واٹس ایپ
سنیپ چیٹ اور مسینجر میں بھی موجود ہے یعنی خود کار طور پر ڈیلیٹ ہونیوالے پیغامات اپنے صارفین کو زیادہ
پرائیویسی اور سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وائبر میں سیکرٹ چیٹس نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے شروع میں وائبر میں سیکرٹ میسنجر نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس میں کچھ
وقت کے بعد انفرادی پیگامات خود بخود ختم ہوجاتے تھے مگر سیکرٹ چیٹس میں صارف کے پیغامات کو کسی اور جگہ
فاروڈ نہیں کیا جاسکے گا جبکہ آئی او ایس میں اس کا سکرین شاٹ لینے پر مطلع بھی کیا جائیگا اور اینڈرائیڈ میں سکرین
شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا وائبر کے عام پیغامات کی طرح یہ میسجز بھی اینڈ ٹو اینڈ انکر پٹڈ ہونگے اور صارفین اگر
چاہے تو سکریٹ چیٹس کو پن کوڈ کے زریعے بھی محفوظ بنا سکیں گے۔
No comments:
Post a Comment