بھارت:جب 72 کیس کوویڈ نائنٹین کے سامنے آئے اس دوران بھارت میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے بیٹیوں نے منہ سے آکسیجن دے کر ممتا کا قرض اتار دیا۔
آکسیجن کی قلت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ماں کو بیٹیوں نے منہ سے آکسیجن فراہم کرکے ممتا کا قرض ادا کر دیا بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی بھرمار کے باعث آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بھی آکسیجن کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، آکسیجن کی قلت کے باعث مریضوں کے تڑپنے کی ویڈیوز ریاست اترپردیش کے ایک ہسپتال سےوائرل ہوئی جس میں زیرعلاج خاتون کو آکسیجن کے لیے تڑپتے دیکھا جا سکتا ہے بیٹیوں سے دیکھا نہ گیا تو ماں کو منہ سے آکسیجن فراہم کی تا کہ ماں کی جان بچائی جا سکے میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن اسپتال انتظامیہ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مریض کو کسی اور جگہ منتقل کر دیا تاکہ میڈیا نمائندوں سے ملنے سے روکا جا سکے کے۔
No comments:
Post a Comment