Wednesday 12 December 2018

Fawad Chaudhry Talking About Mobile Tax

Fawad Chaudhry

حکومت کی جانب سے امپورٹیٹ موبائل فون پر عائد کئے گئے ٹیکس کی شرح کی تفصیلات جاری کردی گئی ایک
سال میں ایک شہری کو بیرونی ممالک سے پانچ موبائل فون منگوانے کی اجازت ہوگی ایک کو چھوڑ کر باقی چار 
موبائل فونز پر 4000 سے لیکر 83000 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کے بیرونی ممالک میں پاکستانی پاکستان آتے
ہوئے اپنے ساتھ موبائل فونز لاسکتے ہیں۔تا ہم اضافی موبائل لانے پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے منگل کے روز کئے 
گئے ٹوئٹ میں وزیر اطلات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب ڈالرز کے موبائل فونز برآمد 
کئے جاتے ہیں اور ان پر ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔



وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کے 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ 
مہنگے موبائل فون پر 38 فیصد ہے اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید تفصیلات بھی جاری کی 
گئی ہے وزارت خزانہ کی جانب سے امپورٹ موبائل فون پر عائد کئے گئے ٹیکس پر ٹیکس کی شرح تفصیلات 
جاری کی گئی ہے بتایا گیا ہے کے بیرونی ممالک سے پاکستانی آتے ہوئے اپنے ساتھ ایک سال کے دوران
پانچ موبائل فون لاسکتے ہیں تا ہم صرف ایک غیر استعمال شدہ موبائل فون کو چھوڑ کر باقی موبائل فون پر ٹیکس
ادا کرنا ہونگے ۔

تاہم جس موبائل فون پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا اسے بھی 30 روز کے اندر اندر پی ٹی اے کی جانب سے بتائے
گئے طریقہ کار کے تحت رجسٹر کروانا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment