Thursday, 27 December 2018

Indian Former Cricketer Mohammad Kaif Reaction On PM Imran Khan Speech

indian former cricketer mohammad kaif


وزیراعظم عمران خان کا بھارتی اقلیتوں کے مطالق بیان بھارتی سابق کرکٹر محمد کیف نے عمران خان کے خلاف
زہر اگل دیا گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کے
نیا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے ہم یقینی بنائے گے کے بھارت کے برعکس ہماری اقلیتوں کو برابری کا مقام ملے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائداعظم اقلیتوں کو برابری
کا شہری بنانا چاہتے تھے انہوں نے ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا جو رہم اور جمہوریت اور انصاف پر مبنی ہو انہوں نے 
پاکستان کی اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانے کاعظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے جناب قائد کا تصور جمہوری عدل والے 
پاکستان کا تصور تھا ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کے دنیا شروع میں ہمارے قائد کو ہندو مسلم اتحاد کے سفیر کے طور پر 
جانتی تھی۔



انہوں نے کہا کے قائداعظم نے مسلمانوں کے الگ وطن کا تب سوچھا جب انہے یقین ہوگیا تھا کے ہندو اکثریت مسلمانوں کے
ساتھ برابری کاسلوک نہیں کرے گی اس پیغام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا کے ہمیں
آپ سے لیکچر کی ضرورت نہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کے تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے
پاس 20 فیصد اقلیتے آئی تھی جبکہ آج انکی تعداد گھٹ کر صرف 2 فیصد ہوگئی ہے دوسری جانب بھارت میں اقلیتوں کی 
آبادی نمایاں طور پر بڑی ہے محمد کیف نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا کے اقلیتوں کے حوالے سے ہمیں آپ کے 
لیکچر کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے

No comments:

Post a Comment