Thursday 15 November 2018

The World's Most Expensive Diamond Auction

pink diamond


نیلامی میں رکھنے والا دنیا کا سب سے مہنگا ہیرا 5کروڑ ڈالریعنی 6ارب 70کروڑ روپوں میں نیلام کیا گیا گلابی رنگ کے
اس ہیرے کو زیورات کے ایک بڑے فرم نے خریدا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں مہنگے ترین چیزوں کی نیلامی کا گھر کرسٹیز اس ہیرے کی نیلامی کےلئے مخصوص کیا گیا۔فرم کے 
مطابق اس ہیرے کا وزن صرف 19قیراط ہیں۔ اور اس کی فی قیراط کے مطابق بہت زیادہ مہنگا تھا۔اور اب تک کا  
سب سے مہنگا ہیرا ہے۔ جس کے گلابی رنگ نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

کرسٹیز کے مطابق ہیرا ونسٹن جیولرز نے اسے خریدا ہے۔ جو کہ نیلام ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا اور گلابی ہیرا بھی تھا
کرسٹیز کا خیال تھا کے اس ہیرے کو 3سے 5 کروڑ ڈالرز تک نیلام کرنا تھا اور اس نے ایسا ہی کیا، جب کے اس گلابی 
ہیرے کی اصل قیمت 4کروڑ 40 لاکھ ہیں۔ جس میں کرسٹیز کی فیس اور دیگر اخراجات شامل کرنے بعد بھی اس ہیرے کی 
اصل قیمت 5کروڑ ڈالرز تک نہیں تھی۔ اس موقع پر جنیوا کے ایک شاندار اور وسیع مقام پر لوگوں نے اس ہیرے کی بولی 
لگائی اور بہت جلد ہی یہ عمل ختم ہوگیا۔

یہ گلابی ہیرا اوپن ہائمر خاندان کی ملکیت میں تھا جن کا کافی عرصے سے ہیروں کا کاروبار تھا، سوناروں کے مطابق اس 
میں نائٹروجن کی مقدار نہ ہونے کے برابر تھی اور کیمیائی طور پر بلکل خالص اور بہترین ہے۔

No comments:

Post a Comment