پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کے اگر ٹوئٹرانتظامیہ اپنے پلیٹ فارم سے گستاخ
مواد نہیں ہٹایا گیا تو پورے ملک میں ان کی سروس بند کردی جائے گی۔
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نثار احمد نے سینیٹ کی قائم کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے حکومت نےگستاخ مواد ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ جس پر ٹوئٹر نے
انھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کے ٹوئٹر انتظامیہ نے حکومتی درخواستوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ کوئی انتظامیہ کی طرف
سے کوئی بات سامنے آئی۔ اگر مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ سے تکراری مواد نہیں ہٹایا گیا تو پاکستان میں
ان کی سروس کو بند کردیا جائے گا۔انٹرنیٹ پالیسی اور ویب سائٹوں پر نظر رکھنے والی کمپنی کو آگاہ کیا کے
پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو ایک نہیں کئی درخواستیں بھیجی گئی۔ جس میں صرف 5پر عمل کیا
گیا۔اور باقی درخواستوں کو نظر انداز کردیا۔
No comments:
Post a Comment