Sunday, 23 April 2017

یونس خان نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ واپس لینے کی افواہے رد کردی

younas khan

یونس خان نے ریٹائرمینٹ کے حوالہ سے میڈیا کے سارے افواہے رد کرتے ہوئے کہا کے ریٹائرمینٹ کا
فیصلہ میں نے سوچ سمج کے ساتھ کیا ہے۔اور یہ فیصلہ پکا ہے۔ اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ 
میرے کردار پرکسی بھی قسم کی افواہے نہ پھیلائے۔

اپنی جاری ہونے والی ویڈیو میں قامی ٹیم کے کرکٹر یونس خان نے بتایا کہ اس وقت میڈیا پر جو خبریں پھیلی 
ہوئی ہیں۔ جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یونس خان نےمزید ٹیسٹ میچ کھلینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جبکہ اس
قسم کی خبروں کے بارے  میں ان کا کہنا ہے کے انھیں کوئی علم نہیں ہے۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ میں نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا ہے۔ سوچ سمج کے ساتھ فیصلہ کیا
ہے۔یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ریٹائرمینٹ کے حوالے سے سوالوں کے جوابات مختلف پیش کئے گئے
ہیں۔

یونس خان نے بتایا کے اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر ایک اننگز میں ایک ایک سینچری بھی کرے تب بھی 
ریٹائر ضرور ہونگے۔

اور یہ بھی بتایا کہ میرے کیریر پر کوئی بھی شک نہ کرے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا ہے۔


No comments:

Post a Comment