Friday, 17 March 2017

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستا خانہ مواد کیس کی سماعت ۔

islamabad high court

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستا  خانہ مواد
فوری روکا جائے شوکت عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا اپنا آئین موجود ہے یہاں ڈنمارک
یا ناروے کا آئین نہیں چل سکتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جستس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں گستا خانہ مواد کیس کی سماعت ہوئی
اس موقع پر عدالت نے ایف آئی حکام سے کیس میں والی پیش رفت سے متعلق تفصیلات طلب کی جس پر 
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ضواب دیا کہ متنازع پیجز کے حوالے سے ۷۰ افراد کی نشاندہی کی گئ ہے
فیس بک انتظامیہ کے جواب کا انتظار ہے

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ امریکہ میں ہر جانے کا دعوی دائر کرنے کے لئے وکیل سے مشورہ کیا گیا ہے 
جب کہ انٹرپول سائبرونگ سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ اس کہ علاوہ واشنگتٹن میں ایک افسر کو بھی مقرر 
کیا گیا ہے۔جواب میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ کہانیاں نہ سنائیں پیش رفت سے آگاہ
کریں حساس معاملہ ہے، پاکستان کا اپنا آئین موجود ہے یہاں ناروے یا ڈینمارک کا آیئن نہیں چلے گا۔

No comments:

Post a Comment