Thursday, 1 December 2016

اخروٹ کھانے کے فائدے

so the benefits of eating walnuts


واشنگٹن: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 56 گرام اخروٹ کھانے سے زیا بیطس ، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے امراض سے بچا جاسکتا 
ہے۔


یالے یونیورسٹی امریکا کے ماہرین کی تحقیق میں ایسے مرد و خواتین نے حصہ لیا جو زیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان میں سے 25 سے 75
برس کے افراد کو 6 مہینے اخروٹ کھانے کو دئے گئے جس کے بعد 3 مہینے کا وقفہ کیا گیا جبکہ دوسرے گروپ ایسے افراد کو اخروٹ کھکائے گئے
جو زیابیطس ، زائد وزن، ہائی بلڈ پریشر ،خون میں شکر اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق امراض میں مبتلا دونوں گروہوں میں کولیسٹرول، بلڈشوگر،دل، اور کئی دیگر طبی کیفیات میں بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق
اگر مناسب غذا اور ورزش کرتے ہوئے اخروٹ کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتایج مرتب ہوسکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment