امریکی صدر براک اوباما گزشتہ روز آخری سرکاری دورہ پر یونان پہنچ گئے غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق اوباما کی آمد کے موقع پر تقریبا سات ہزار سے زیادہ افراد نے احتجاج کیا تھا۔مظاہرین شامی تنازعہ امریکا ترکی تعلقات، ڈونلڈٹرم کے صدر منتخب ہونے اور انکے تارکین وطن سے متعلق خیالات پر احتجاج کررہے تھے۔
مارچ سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا، مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ جواب میں پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما یونان کے بعد جرمنی روانہ ہونگے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر باراک اوباما پیرو میں قیام کیا اور ایشا بحر الکاہل اقتصادی تعاون فورم میں شرکت کریں گے۔
No comments:
Post a Comment