Thursday, 17 January 2019

Reality Behind Insects Swarm In Saudi Arabia

Black Grasshoppers Swarm In Makkah First Time


کچھ دن پہلے مکہ مکرمہ میں اچانک کالے رنگ کے کاکروچ اور کیڑوں کی کافی زیادہ تعداد نمودار ہوگئی
مختلف نیوز رپورٹ کے مطابق ان کی تعداد تقریبا دس ملین کے قریب تھی اور یہ اس وقت نمودار ہوئے جب 
بہت سارے لوگ صحن حرم میں مسجدالحرام میں عبادت کر رہے تھے

ایسے میں لوگوں کے لئے پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی مکہ مکرمہ کی میونسپل کمیٹی نے فوری طور پر 
ایکشن لیا اور 138 افراد پر مشتمل 22 ٹیمیں تشکیل دی جو کے پورے حرم شریف میں سپرے کرنے لگی 
تاکہ ان کالے کوکروچوں اور کیڑے مکوڑوں سے نجات حاصل کی جاسکے مکہ شریف میں ان کالے رنگ کے کیڑوں
کی اتنی زیادہ تعداد کی ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوئی اور اسے انٹرنیٹ پر بہت زیادہ لوگوں نے دیکھا ڈاکٹر عامر 
لیاقت حسین نے اس بارے میں انکشاف کیا کے یہ دراصل کیڑے مکوڑے نہیں تھے یہ شریف جن اور یہ وہ 
جن تھے جو ابلیس کی پوجا کرتے ہیں اور ابلیس کا کہنا مانتے ہے 



عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کے یہ بات احادیث سے ثابت ہے نبی پاک  نے فرمایا ہے کے اس طرح جو 
عبادت میں خلل ڈالنے کے لئے جاندار آپ کوپریشان کرنے کے لئے آئے وہ شریف جن ہوتے ہے وہ ایسے جن 
ہوتے ہے جو ابلیس کی پوجا کرتے ہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کے اصل میں نا تو کاکروچ 
تھے نہ کیڑے تھے ان کو اصل میں اسیسن بگ کہا جاتا ہے اگر آپ انٹرنیٹ پر سرچ کرے تو آپ دیکھ سکے 
گے یہ خون چوسنے والے کیڑے ہے اور ان کو اردو میں قاتل مسالک کہا جاتا ہے عامر لیاقت کا کہنا تھا 
اسیسن بگ کی شکل میں دراصل شریف جن مکہ شریف میں آئے تھے اور لوگوں کی عبادت میں خلل ڈال رہے 
تھے 

No comments:

Post a Comment