گزشتہ روز سے خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے تمام لوگوں کو آگ بگولہ کر رکھا
ہے سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا ہے لیکن اس ویڈیو میں موجود ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا
تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کے اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی گئی ویڈیو سوشل میڈیاپر
وائرل ہونے اور پولیس کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے نوجوان واصف عباسی
کا جو ابھی موقوف سامنے آیا ہے واصف عباسی راولپنڈی کا رہائشی ہے اور عمیر پلازہ میں موبائل شوپ
چلاتا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں واصف عباسی کا کہنا تھا کے میری ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور اس کے بعد وائرل
کیا گیا ہے ان لڑکیوں نے مجھ سے 28 لاکھ روپے لئے ہے جس دن مجھ پر ایف آئی آر درج ہوئی اسی دن میں
چین سے واپس آیا تھا نوجوان نے کہا کے ایف آئی آر بد نیعتی پر مبنی ہے لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے
ہوئے ہے اور جب میں نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو بلیک میلنگ شروع کردی گئی ۔
ملزم نے لڑکیوں پر الزام عائد کیا ہے کے یہ پورا گروپ ہے اور لڑکوں سے پیسے لیکر انکو بلیک میل کرتا ہے
جبکہ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کے پیستول کی نوک پر لڑکی پر تشدد کرنے اور فحش گالیاں دینے
اور لڑکی کو بلیک میل کرنے والا راولپنڈی کا ایک بدنام گینگسٹر ہے زرائع میں بتایا گیا ہے کے سوشل میڈیا پر
جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں ملزم واصف عباسی ہے جو کے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے اور پولیس ملزم
کو پکڑنے میں تحال کامیاب نہ ہوسکی۔
No comments:
Post a Comment